ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

گھٹنے کی ہڈی باہر کی طرف کیوں ہوتی ہے؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

گھٹنوں کی ہڈیاں ہمارے جسم کی سب سے زیادہ مضبوط ہڈیاں‌ ہوتی ہیں یہی وجہ ہوتی ہے کہ لوگوں کے خطرناک ایکسیڈنٹ ہونے کے باوجود بھی ان کے گھٹنے کی ہڈی بچ جاتی ہے۔

گھٹنے کی ہڈی کے بعد جسم میں سب سے طاقتور ریڈھ کی ہڈی ہوتی ہے اور سب سے زیادہ نازک ہماری پسلیاں ہوتی ہیں جن کا خیال ہر شخص کو رکھنا چاہیئے، ایک مرتبہ یہ ٹوٹ جائیں تو دوبارہ جڑنے میں وقت لگتا ہے۔

گھٹنے کی ہڈی باہر کی طرف کیوں نکلی ہوئی ہوتی ہے؟ جانیئے ہڈیوں سے متعلق وہ معلومات جو ڈاکٹر بتاتے ہیں۔
انسان کے جسم میں موجود 206 ہڈیوں کا کوئی نہ کوئی کام لازمی ہوتا ہے اور ان کی ساخت بناوٹ بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔

اب اگر ہم بات کریں گھٹنے کی ہڈیوں کی تو یہ واحد ہڈیاں ہیں جوجسم کی دیگر ہڈیوں س بالکل منفرد ہیں۔

گھٹنے کی ہڈیوں میں پورے جسم کا فلوئیڈ یا سیال مادہ سب سے زیادہ بھرا ہوا ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس جگہ اتنی جگہ نہیں ہوتی کہ ہڈی کی نشوونما ہو، اس لئے وہ ہڈی ذرا نکلی ہوئی ہوتی ہے۔

دوسری سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اگر گھٹنے کی ہڈی اندر کی جانب ہوتی تو ہم کبھی بیٹھ نہیں پاتے، ہمارے گھٹنے سیدھے ہی رہتے، مڑ نہیں پاتے یہی وجہ ہے کہ یہ ہڈی کپ نما ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں