منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

’شہباز اور بلاول کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر ہی نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپوزیشن کہتی تھی کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی، آج 15 جماعتیں مل کر عمران خان کا مقابلہ کررہی ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ’اقتدار کے لیے شارٹ کٹ ڈھونڈنے والے ناکام و ذلیل ہوں گے۔’

- Advertisement -

انہوں نے مزید لکھا کہ اپوزیشن انتظار کرے آپ لوگ زندگی بھر عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہنا تھا کہ شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، ہم کہیں نہیں جا رہے، آپ دیکھتے جائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ استعفے دینے کا مطلب سازش کامیاب بنانے کے مترادف ہوگا، کسی صورت حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔

وزیر اعظم نے پی ٹی آئی ارکان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ لوگ حلقوں میں جائیں، اپنے لوگوں کو اس سازش سے آگاہ کریں، یہ سارے مل کر بھی ہمیں نہیں روک سکتے، قوم ہمارے ساتھ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں