تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’گھوڑوں اور خچروں کی بولیاں لگیں گی تو سیاسی مسائل ہی رہیں گے‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گھوڑوں اور خچروں کی بولیاں لگیں گی تو سیاسی مسائل ہی رہیں گے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آج عمران خان کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف پر پیر کو فرد جرم عائد ہورہی ہے اور یہ انہیں وزیراعظم بنادیں گے، ان کی جانب سے تو حسین حقانی کو امریکا میں سفیر اور محسن داوڑ کو وزیر داخلہ بنادیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس الیکشن کے علاوہ دوسرا راست نہیں ہے، تین ماہ بعد پھر 6 ماہ بعد اسمبلیاں توڑی جائیں گی کیا ملک کو سری لنکا بنانا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ اورپارلیمان کی اس وقت الگ الگ رائے ہے، دونوں اہم اداروں کی الگ رائے ملک کیلئے اچھی نہیں ہے، الیکشن کمیشن نےاپنا ہی ڈرامہ شروع کردیا ہے، الیکشن کمیشن کہتا ہے ہم 7 ماہ تک الیکشن ہی نہیں کراسکتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے الیکشن کمیشن کا کام ہی الیکشن کرانا ہے، ملک کو تماشہ بنا دیا گیا ہے، سیاستدان تھوڑا آگے کا دیکھیں، الیکشن ہی بہترین حل ہے اورکوئی راستہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا دیکھ لیں عوام کہہ رہے ہیں امپورٹڈ حکومت منظور نہیں ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعدرفیق سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے آج بات چیت ہوئی، سب نےکہا الیکشن کا راستہ ہی واحد حل ہے اورکوئی راستہ نہیں، اپوزیشن لیڈرشپ کا الگ ہی معاملہ ہے وہ الیکشن نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوتی ہے یا نہیں یہ کرائسز بڑھتا ہی جائے گا، وزیراعظم نے کہا ہے سپریم کورٹ کے حکم کا احترام کرتے ہیں، معاملہ جہاں حل ہونا تھا وہاں نہیں ہوا انہوں نے واپس پارلیمان بھیج دیا ایسے معاملات نہیں چلیں گے ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

Comments

- Advertisement -