تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، سب اختیار کھو چکے‘

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے اور سب اختیارات کھو چکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، وہ آئینی، قانونی اور اخلاقی سب اختیارات کھو چکے ہیں۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کوئی بھی اقدام قانون قبول کرے گا نہ اپوزیشن اور عوام قبول کرے گی، ان کے کسی بھی فیصلے، حکم کی کوئی آئینی یا قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔

متحدہ اپوزیشن کے مطابق ہر غیرآئینی قدم پر عمران خان کو نتائج بھگتنا پڑیں گے، ہر غیر آئینی اقدام کی قوم مدافعت اور مزاحمت بھی کرے گی۔

مزید پڑھیں: ‘سپریم کورٹ عمران خان، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو گرفتار کرنے کا حکم دے’

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ تاحال نہیں ہوسکی ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس چوتھی مرتبہ ملتوی کیا گیا ہے، اجلاس ساڑھے 9 بجے دوبارہ شروع ہوگا۔

اس سے قبل مریم نواز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ عمران خان، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو گرفتار کرنے کا حکم دے، ان کی فوری گرفتاریوں کا حکم دیا جائے اس سے قبل وہ سب کچھ اڑا کر رکھ دیں۔

لیگی نائب صدر نے مزید کہا تھا کہ بیوروکریسی، انتظامیہ حکومت کے احکامات ماننے سے انکار کرے۔

Comments

- Advertisement -