تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’کرسی بدلی تو سوچ بھی بدل گئی‘ ویڈیو دیکھیں

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بطور وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف چیئرمین سینیٹ اور قائمقام صدر صادق سنجرانی نے لیا۔

شہباز شریف نے جیسے ہی وزیراعظم کی کرسی سنبھالی تو ان کی سوچ بھی بدل گئی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ تھا کہ ’بیگرز کان بھی چوزرز‘ یعنی بھکاری کی کوئی مرضی نہیں ہوتی۔

وزیراعظم منتخب ہوتے ہی انہوں نے کہا کہ بھکاری کہنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

یاد رہے کہ شہباز شریف کے بھکاری کہنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر، فواد چوہدری، شہباز گل کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ میاں شہبازشریف نے پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر میں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سول و عسکری قیادت سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

محمد شہبازشریف نے بطور وزیراعظم اپنے عہدےکا حلف اٹھایا۔ قائم مقام صدرصادق سنجرانی نےنومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا۔

Comments

- Advertisement -