تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

پانچ سالہ بچے کے ہاتھوں 2 بچے جاں بحق

خانپور: پنجاب کے ضلع خان پور میں 5 سالہ بچے کے ہاتھوں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع خان پور میں پانچ سالہ بچے کے ہاتھوں جھونپڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ تھانہ اسلام گڑھ کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جھونپڑی میں آتشزدگی سے 6 ماہ کے جڑواں بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین گندم کی کٹائی پر گئے تھے بچے گھر میں اکیلے تھے کہ اس دوران کمسن بچے سے آگ لگ گئی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی لاشوں کو تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ حادثہ ہے لیکن مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -