اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ میں پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ میں انتخابات ہوں گے، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص میں بھی انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی 10 سے 13 مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 سے 18 مئی تک ہوگی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات 28 مئی کو جاری کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن کے نتائج کا اعلان 30 جون کو کرے گا۔
علاوہ ازیں بلوچستان ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات ری شیڈول کرنے کی آئینی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس نعیم اختر افغان،جسٹس روزی خان بڑیچ نےکیس کی سماعت کی۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ نےآئینی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات ری شیڈول کرنےکی آئینی درخواست کو مسترد کردیا اور کہا کہ بلدیاتی الیکشن مقررہ شیڈول پر کرانےمیں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آتی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے 32اضلاع میں29مئی کوبلدیاتی الیکشن کرانےکا اعلان کیا تھا، جس پر شہری نے29مئی کو شیڈول بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانےکی استدعا کی تھی۔