اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سفاک باپ نے تین سالہ بچی کو گلا دبا کر قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی میں سفاک باپ نے گھریلو ناچاقی پر تین سالہ بچی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں کمسن بچی کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی پر باپ نے تین سالہ بچی کو گلا دبا کر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق سفاک باپ نے اپنی دیگر دو کم سن بیٹیوں کو بھی مارنے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ بچی کی والدہ کے مطابق بچی کو اس کے والد نے ہی قتل کیا ہے، واقعے کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں باپ نے رشتے کے تنازع پر کلہاڑی کے وار کرکے اکلوتی بیٹی کو قتل کردیا تھا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

تاندلیانوالہ کے چک 592 کے رہائشی بشیر کا برادر نسبتی اسلم اتوار کی شام اپنے بیٹے کے لیے بشیر کی اکلوتی بیٹی بینش کا رشتہ لینے گیا تھا، بشیر کے رشتہ دینے سے انکار پر تلخ کلامی کے بعد بشیر نے مشتعل ہوکر کلہاڑی سے اسلم پر حملہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران بیچ بچاؤ کرواتے ہوئے بشیر کی اپنی بیٹی بینش کلہاڑی کے وار سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھی جبکہ اسلم شدید زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس نے ملزم بشیر کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیاتھا اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ شدید زخمی اسلم کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں