ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

طالبات کے یونیورسٹی میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ خیبرپختونخوا کی ویمن یونیورسٹی صوابی میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ویمن یونیورسٹی صوابی کی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 20 اپریل سے طالبات یونیورسٹی کے احاطے میں اسمارٹ فونز کا استعمال نہیں کرسکیں گی۔

اعلامیے کے مطابق اسمارٹ فونز کے استعمال پر طلبہ کے خلاف کارروائی اور 5 ہزارروپے تک جرمانہ ہوگا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبات پڑھائی کے اوقات میں سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال کرتے ہیں جس سے پڑھائی، اخلاقیات اور کارکردگی پر اثر پڑتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں