تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شہری نے بائیک سے کئی گنا مہنگی نمبر پلیٹ خرید لی

نئی گاڑی کے خریدنے والے افراد کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی فینسی ہو، اگر گاڑی کا نمبر انہیں پسند نہیں آتا تو نیلامی کے دوران مہنگے داموں نمبر پلیٹ خریدی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چندی گڑھ میں ایک شخص نے اس وقت سب کو حیران کردیا جب اس نے اپنی مرضی کی لائسنس پلیٹ حاصل کرنے کے لیے لاکھوں روپے خرچ کردیے۔

برج موہن نامی بھارتی شہری کے پاس 71 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل تھی، فینسی نمبر پلیٹ خریدنے کے لیے انہوں نے 15 لاکھ 44 ہزار روپے خرچ کردیے۔

رپورٹس کے مطابق برج موہن نے یہ فینسی نمبر چندی گڑھ رجسٹر اینڈ لائسنسنگ اتھارٹی کی جانب سے منعقد کی گئی ایک حالیہ نیلامی میں خریدا ہے۔

نمبروں کی بولی 5 لاکھ روپے سے شروع ہوئی اور برج موہن نے ساڑھے 15 روپے کے عوض نمبر 0001 خرید لیا۔

Honda Activa owner pays Rs 15 lakh to buy '0001' number plate for his Rs  70,000 scooter | Auto News | Zee News

برج موہن کا کہنا تھا کہ وہ ابھی یہ نمبر پلیٹ اپنی موٹر سائیکل میں لگائیں گے اور جب دیوالی کے موقع پر کار خریدیں گے تو اس نمبر کو گاڑی میں استعمال کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق 0001 نمبر پلیٹ دراصل 179 سرکاری گاڑیوں میں استعمال ہورہی ہے جن میں سے چار ہریانہ کے وزیراعلیٰ کی ملکیت ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چندی گڑھ کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ اتھارٹی نے نیلامی میں کل 378 لائسنس پلیٹیں فروخت کے لیے رکھی تھیں اور اس سے تقریباً 1.5 کروڑ روپے کی اضافی آمدنی ہوئی ہے۔

ان فینسی نمبر پلیٹوں کی ای نیلامی کے ذریعے 18 کروڑ روپے کا ریونیو اکٹھا کیا جا سکتا ہے۔

چندی گڑھ میں یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ‘0001’ نمبر اتنی زیادہ قیمت پر فروخت ہوا ہو، اس سے قبل 2012 میں ایک شخص نے مرسڈیز بینز ایس کلاس کے لیے اس نمبر کے لیے 26.05 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -