منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شاہ محمود کا عمران خان کیخلاف نئی سازش کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عمران خان کے خلاف نئی سازش کا انکشاف کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی سازش گھڑی جارہی ہے عوام کی کچہری میں رکھنا چاہتا ہوں، الیکشن کمیشن میں ایک سازش گھڑی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے ذریعے سازش تیار کی جارہی ہے، پی ٹی آئی سے جتنے بھی سال کیے گئے جواب دیا گیا، پی ٹی آئی سے سوال کرتے ہو کیا پی پی اور ن لیگ کو جواب نہیں دینا، ہم جواب دینے کے لیے تیار ہیں لیکن یکطرفہ کارروائی نہیں ہوسکتی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئی سازش کے تحت یہ عمران خان کو نااہل اور پی ٹی آئی پر پابندی لگانا چاہتے ہیں، تنہا عمران خان کو دیوار سے لگادیا گیا ہے سارا مافیا یکجا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو کہتے تھے ہم انتخابات کے لیے تیار ہیں اب کیا ہوگیا ہے، ملک کو بھنور سے نکالنا ہے تو وہ ایک ہی راستہ نئے انتخابات ہیں، ہم انتخابات کے لیے تیار ہیں اب یہ کیوں بھاگ رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں