ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

’جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار اور پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے لندن میں میڈیا گفتگو کی، قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نفرت کے بیانیے کو ہوا دی ہے، ہماری سیکیورٹی ایجنسی اور سفارتکاروں کو علم ہے کہ خان صاحب نے غلط بیان کی ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ کے سہارے کھڑے ہیں، خان صاحب جلسے جلوس کریں قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک دو دن میں وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے، یہ طے شدہ ہے اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اور گورنر پنجاب سمیت تمام عہدوں کے معاملات چار ہفتے پہلے ہی طے ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عہدوں کے معاملات پر ابھی ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ہورہی اور نہ ہی بلاول بھٹو اس مقصد کے لیے لندن آئے تھے۔

اہم ترین

مزید خبریں