تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ساحل پر پھنسی شارک کو کیسے بچایا گیا؟ ویڈیو وائرل

سڈنی: آسٹریلیا میں ساحل سمندر پر جانے والے گروپ نے ساحل پر پھنسی شارک کو بچالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے کوئنز راکس ساحل پر شارک مچھلی آکر پھنس گئی اور جب لڑکوں کے ایک گروپ نے اسے مشکل میں دیکھا تو اس کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شارک ساحل سے گہرے پانی میں جانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے لیکن اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ساحل پر جانے پر لڑکوں کے گروپ نے شارک کو دیکھا تو اسے واپس گہرے پانی میں دھکیلنے کے لیے دوڑ لگادی۔

ویڈیو میں میں لڑکوں کو شارک کو ہاتھ کی مدد سے گہرے پانی میں دھکیلتے دیکھا جاسکتا ہے کہ اور بالآخر شارک پانی میں واپس چلی گئی۔

ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے بتایا کہ شارک کو گہرے پانی میں واپس بھیجنے کے لیے تین سے چار بار کوشش کی تاکہ وہ تیرنے کے قابل ہوسکے لیکن ہمیں اس سے ڈر بھی لگ رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ہمت کرکے شارک کو واپس پانی میں دھکیلا اور اس میں کامیابی بھی حاصل کی اور وہ واپس پانی میں چلی گئی۔

سوشل میڈٰیا صارفین کی جانب سے لڑکوں کو ہیرو کا لقب دیا جارہا ہے اور ان کے اقدام کی تعریف کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -