پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

فروٹ چاٹ کالی ہونے سے بچانے کا آسان طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان المبارک میں تقریباً ہر گھر میں افطاری کے لیے فروٹ چاٹ بنائی جاتی ہیں لیکن خواتین کو شکایت ہوتی ہے کہ اگر اسے زیادہ دیر تک رکھا جائے تو اس کی رنگت تبدیل ہوکر کالی ہوجاتی ہے۔

فروٹ چاٹ کالی ہو نے سے بچانے کے لئے ایسا کیا کریں کہ آپ کے پھل بالکل تروتازہ رہیں اور آپ کا کام بھی نہ بڑھے، آئیے آسان طریقہ جانتے ہیں۔

رمضان میں آئے دن افطار پارٹیاں ہوتی رہتی ہیں، ایسے میں اپنا کام کم کرنے کے لئے پھل وغیرہ پہلے سے کاٹ کر رکھ دئیے جاتے ہیں تاکہ کام کچھ کم ہو جائے لیکن پھل کاٹ کر رکھنے سے کچھ پھل جس میں آئرن کی مقدار زیادہ ہو وہ کالے اور بد شکل ہو جاتے ہیں تو ایسے میں کیا ایسی ٹپ اپنائیں کہ ہمارا کام بھی سمٹ جائے اور پھل بھی اپنی تروتازگی نہ کھوئیں۔

پھلوں کو کاٹ کر اس میں لیموں کا رس نچوڑ دیں اور اچھی طرح ملا لیں ، پھلوں کا ذائقہ بھی اچھا ہو جائے گا اور پھل کالے بھی نہیں ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں