بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

دورہ یورپ: قومی ہاکی ٹیم کو دوسرے میچ میں ہالینڈ سے شکست

اشتہار

حیرت انگیز

ایمسٹرڈیم: دورہ یورپ میں قومی ہاکی ٹیم کو دوسرے میچ میں ہالینڈ نے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق دورہ یورپ میں قومی ہاکی ٹیم کو ہالینڈ سے دوسرے میچ میں ایک کے مقابلے میں چارسے شکست دے دی، دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے سبقت پائی تاہم اس کے بعد ہالینڈ کے کھلاڑیوں نے کم بیک کرتے ہوئے گول برابر کیا، ہاف ٹائم پر میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

- Advertisement -

تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں ہالینڈ کی ٹیم نے مزید دو گول اسکور کرکے اپنی جیت کو مستحکم کیا اور کھیل کے اختتام تک ایک کے مقابلے چار گول داغ کر میچ اپنے نام کرلیا۔

مزید پڑھیں: دورہ یورپ: قومی ہاکی ٹیم نے ہالینڈ کو شکست دے دی

گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے تین کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم 29 اپریل کو بیلجیئم جبکہ اسپین کے خلاف بھی تین میچز کھیلے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم ایشیاکپ کی تیاریوں کے لیے ان دنوں یورپ کے دورے پر ہے، قومی ٹیم ہالینڈ، بیلجیم اور اسپین کے ساتھ میچز کے بعد 6 مئی کو وطن لوٹے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں