جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کا ساتھ کیوں چھوڑا؟ وسیم اختر نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ہماری وجہ سے پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال مکمل کیے، حالت تیزی سے بدل رہے تھے تو ہم نے اپوزیشن کا ساتھ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے دعوت افطار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیں مسلسل بولتی رہی کہ حکومت کا ساتھ نہ چھوڑیں جب پی ٹی آئی کے لوگوں نے ان کو چھوڑا تو ہمیں بھی فیصلہ کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک کاغذ لہرا کرعوام کو بےوقوف بنارہے ہیں، ایم کیوایم اتحادی تھی مگرعمران خان نے سازش کا ذکر نہیں کیا وہ سازش ثابت کریں۔

- Advertisement -

وسیم اختر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ساڑھے تین سال کا بوجھ ہم نے اٹھایا، آئین کے خلاف بات عمران خان، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے کی، ہماری سیٹیں چوری کرنے پر عمران خان صادق و امین نہیں رہے، کراچی کو انہوں نے ساڑھے تین سال میں کچھ نہیں دیا۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ساتھ صرف اس لیےدیا کہ جمہوریت کا نقصان نہ ہو، ہم نے بھی بحیثیت سیاسی جماعت اپنا فیصلہ لینا تھا ہم پیشہ ورسیاستدان نہیں نہ موروثی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مہاجروں کے لیے یہ معاہدات کیے ہیں، ملک کی ساری سیاسی جماعتوں نے ہمارے مؤقف کی تائید کی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں