ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے برقرار رکھی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

- Advertisement -

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے پر برقرار ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے 15 مئی تک کے لیے ہوگا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزاعوام کو نہیں دے سکتا اور نہ ہی مہنگائی کے ستائےعوام پرمزید بوجھ ڈال سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں