تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پی ٹی آئی نے سفارتی مراسلے پر حکومت کی پیشکش مسترد کردی

لاہور: تحریک انصاف نے سفارتی مراسلے پر حکومت کی کمیشن بنانے کی پیشکش مسترد کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں فواد چوہدری، فرخ حبیب اور حماد اظہر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ایک ہی کمیشن کو مانے گی جو آزاد عدلیہ کے تحت بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے تحت کمیشن بنے جو اوپن سماعت کرے، ہم قطعی طورپر کسی بیرونی طاقت کو اڈے اور کوریڈوردینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے ابسلوٹلی ناٹ کہنے کے بعد سازش شروع  ہوئی، عمران خان کو ہٹانے کے بعد یہ سازش مکمل ہوئی کابینہ نے جوٹی اوآرز دینے اسی پرعمران خان نے صدرکو کمیشن کے لیے خط لکھا، ایک انتہائی اہم معاملہ ہے کہ سازش سے ایک بیرونی حکومت مسلط کردی گئی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سے بڑا کیا کام ہوگا کہ ملک کی خودمختاری ختم کردی گئی، عدالت کے لیے اس سے بڑا کیا کام ہوگا کہ ملک کی خودمختاری ختم کردی گئی، یہ کام نہیں ہورہا ہے توعوام نے اسے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے لاکھوں لوگ اپنی حقیقی آزادی کےلیےاسلام آبادمیں نکلیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بغیر ڈرائیور کے ہماری معیشت کی گاڑی چل رہی ہے، قیمتیں 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ  گئی ہیں، ہمارے لیے سب سے اہم مسئلہ توانائی بحران ہے تین ہفتے ہوگئے انہوں نے توانائی کا وزیر نہیں لگایا، ان کے ہاں وزارتوں کے بندر بانٹ صرف پیسوں پر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 مئی کے بعد لانگ مارچ کی کال دے دی جائے گی، اس امپورٹڈ حکومت کے آخری چند ہفتے ہیں ہوسکتا ہے کہ عوام ایوانوں میں بیٹھ جائیں، 14 مئی کو منحرفین سے متعلق تیس دن پورے ہوجائیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر 25 ایم پیز کا فیصلہ ہوجائے تو ان کی حکومت پنجاب میں ختم ہوجائے گی، الیکشن کمیشن کے فیصلہ نہ کرنے کی وجہ سے ان کی  حکومت قائم ہے ان کیسزکا جلد سے جلد فیصلہ ہونا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -