تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...
Array

کراچی میں بیوی نے دوست کے ہاتھوں شوہر کو قتل کروا دیا

کراچی میں انویسٹی گیشن پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا جس میں دوست ہی دوست کا قاتل نکلا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں 21 اپریل کو فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص آصف ندیم کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس پی کا بتانا ہے کہ دوست ہی دوست کا قاتل نکلا ہے ملزم نے مقتول کی بیوی کے کہنے پردوست کو قتل کیا اور مقتول کی بیوی نے قتل کے لیے اپنے شوہرکا اسلحہ دوست کو دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے دوست کو اس ہی کے پستول سے گولیاں مار کر قتل کیا، انوسٹی گیشن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم محمد شعیب کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے کہ شریک ملزمان کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔

Comments

- Advertisement -