جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

قندیل بلوچ کے بعد ایک اور ماڈل غیرت کے نام پر قتل

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ میں قندیل بلوچ قتل کے بعد ایک اور ماڈل کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوکاڑہ میں قندیل بلوچ قتل کے بعد ایک اورماڈل غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی، نواحی گاؤں میں سگے بھائی حمزہ نے اپنی 22 سالہ بہن سدرہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماڈل سدرہ فیصل آباد میں ماڈلنگ کرتی تھی مقتولہ عید گزارنے آبائی گھر والدین کے پاس آئی ہوئی تھی۔

مقتولہ کا بھائی حمزہ سدرہ کوماڈلنگ کرنے سے منع کرتا تھا گزشتہ روزدونوں بہن بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پرملزم حمزہ نے اپنے والد کے پستول سے فائرکرکے سدرہ کوقتل کردیا۔

واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سٹی رینالہ خورد میں درج کیا گیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں