ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی پورٹ پر سویابین کی منتلقی کے دوران حادثہ، 2 مزدور جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی پورٹ پر لنگر انداز جہاز سے سویابین کی منتقلی کے دوران حادثے کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وآئی نیوز کے مطابق کراچی پورٹ پر لنگر انداز جہاز سے سویابین کی منتقلی کے دوران حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں متاثر ہونے والے مزدوروں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں لاشیں مزدوروں کی ہیں جنہیں نکالا جارہاہے، مزدوروں کی موت کی وجہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں،۔

پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز سے 12 ہزار 426 ٹن سویابین ڈسچارج کیا جاچکا ہے جبکہ اس میں مزید 49 ہزار 847 میٹرک ٹن سویابین موجود ہے۔

پورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ جہازسےفوری طورپرسویابین کی منتقلی روک دی گئی ہے،سویابین سےلداجہازکراچی پورٹ کی برتھ نمبر11اور12پرلنگراندازہے۔

واضح رہے کہ جہاز برازیل سے 62 ہزار میٹرک ٹن سویابین لے کرکراچی پہنچا تھا، وی ہائی نامی جہاز 29 اپریل کو کراچی پہنچا تھا۔

 یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں کراچی پورٹ پر برتھ نمبر 16 میں روس سے گندم لانے والے  جہاز ایم وی رائل جیڈ میں آگ لگ گئی تھی جس کے باعث کراچی پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔

کے پی ٹی اذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز کے ڈیک پر کاربائٹ میں آگ لگی جسے بجھانے کا عمل جاری ہے، آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تھیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں