ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

چھوٹے بھائی کی میت دیکھ کر بڑا بھائی چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں چھوٹے بھائی کی موت کے بعد چند گھنٹوں بعد بڑا بھائی بھی چل بسا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ میں دو بھائی تین گھنٹے کے وقفے سے حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث چل بسے۔

47 سالہ گجولا بھاسکر گوڑ صبح پانچ بجے ورزش کر رہا تھا کہ اسی دوران حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث اس کا انتقال ہوگیا۔

- Advertisement -

بھائی کے انتقال کی خبر سن کر اس کا 55 سالہ بڑا بھائی سری نواس دوسرے شہر سے صبح آٹھ بجے چھوٹے بھائی کے گھر پہنچا۔

سری نواس نے جیسے ہی گجولا کی میت دیکھی تو اسے بھی دل کا دورہ پڑ گیا، سری نواس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں بھائیوں کی میت کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

دونوں بھائیوں کی میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور پورا علاقہ متوفین کے گھر پہنچ گیا جس کے بعد ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں