نارتھ امریکا: میکسیکو کی جیل میں دلچسپ روایت قائم کردی گئی، 63 قیدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اجتماعی شادی میں بندھنے والے قیدیوں میں بعض کو کئی سال قید کا سامنا ہے تاہم وہ رہائی کے بعد خوش گوار زندگی گزارنے کے لیے پر امید ہیں۔
40 سال قید کاٹنے والے قیدی خورخی ارمانڈو کی شادی کورینا شاویز کے ساتھ کرائی گئی، دونوں سیو دادا خواریتھ کی سینٹرل جیل میں بہت خوش نظر آرہے تھے، 37 سالہ ارمانڈو کو بلیک میلنگ کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ارمانڈو اور کورینا کی ملاقات تین سال قبل امریکا میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں میں قربت بڑھتی گئی، وہ ہر بدھ اور ہفتے کے دن اپنے ہونے والے شوہر سے ملاقات کرتی رہی ہیں، اس جیل میں 3100 قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔
قیدی سے شادی کرنے والی ٰایک خاتون نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ میں اس سے اور وہ مجھ سے محبت کرتا ہے، اس نے بتایا کہ میرے شوہر کو منشیات کے دھندے کے الزام میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، توقع ہے کہ ہم دو سال کے بعد ایک ساتھ زندگی گزار رہے ہوں گے۔