ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

چنیوٹ: 12 ربیع الاول پر 63من وزنی کیک تیار

اشتہار

حیرت انگیز

چنیوٹ: صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی ظاہری حیات طیبہ کی نسبت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا کا سب سے بڑا 63 من وزنی کیک تیار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح فیصل آباد اور چنیوٹ میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں تیاریاں زوروں پر ہیں۔ اسی سلسلے میں 63 من وزنی کیک تیار کرلیا گیا جبکہ مساجد گھر، دکانیں اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے میلاد کیک کی منفرد بات یہ ہے کہ اس کیک کو ایک لاکھ کے فریب افراد سیر ہو کرکھاتے ہیں جو گزشتہ کئی برسوں سے تواتر کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے، کیک بنانے والوں کا کہنا ہے کہ اس میں مکھن، انڈے، دودھ، آب زمزم، چاکلیٹ اور خشک میوہ جات کا استعمال کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں محافل میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ 12 ربیع الاول پر بھی ریلیوں اور جلسوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں