منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ایئرپورٹس کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کراچی ایئر پورٹ کو سولر انرجی پرمنتقلی کرنے کیلئے دستاویزی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سولر انرجی پر منتقلی کے لیے فزیبلٹی پلان کی تشکیل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی پرمنتقلی سے اخراجات کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ممکن ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کوسولر انرجی پرمنتقلی کے پلان پرکام کررہے ہیں، کامیابی ملنے پردیگر ایئرپورٹس کو مرحلہ وارسولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں