تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

مریم نواز کی اے آر وائی نیوز کو ایک بار پھر دھمکی

کراچی: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر اے آر وائی نیوز کو دھمکی دے دی۔

 مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز شریف سے متعلق خبر چلانے پر دھمکی دیتے ہوئے لکھا کہ ’عمران خان اور اے آر وائی سے کسی فتنے کی طرح نمٹنا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ عمران اسماعیل نے شہباز شریف سے متعلق ٹویٹ کیا جس کی خبر چلانے پر مریم نواز چراغ پا ہوگئیں۔

مریم نواز نے حکم دیا کہ ’پیمرا اور حکومت کو فوری اے آر وائی کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔‘

عمران اسماعیل نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’ملک دیوالیہ ہوگیا لیکن شہباز شریف سوئمنگ پول بنا رہے ہیں وزیراعظم ہاؤس میں سوئمنگ پول کی مرمت پر ساڑھے 7 کروڑ خرچ کر دیے۔‘

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنی خبر پر قائم ہوں ویڈیو بھی شیئر کرسکتا ہوں ن لیگ دھونس دھاندلی کی سیاست کررہی ہے۔‘

یاد رہے کہ ایک اور ٹویٹ میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ’گرتی معیشت کو سنبھالنا اس امپورٹڈ حکومت کا کام نہیں، ڈالر 200تک پہنچ گیا اسٹاک ایکسچینج کریش کر رہا ہے۔‘

سابق گورنرسندھ نے مزید کہا کہ ’ملکی معیشت میں بے یقینی کی صورتحال ہے سنجیدہ صورتحال سے ملک کو نکالنے کا الیکشن ہی واحد راستہ ہے ورنہ یہ چوروں کی حکومت ملک کو دیوالیہ کردے گی۔‘

Comments