تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

عدنان صدیقی نے سیاست میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے سیاست میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

اداکار عدنان صدیقی نے گزشتہ دنوں لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ اداکار نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تاہم اب عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وضاحت دیتے ہوئے ان تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’میں نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی، ایسی جعلی اور بے بنیاد خبروں کو شائع کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کرلیا کریں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عدنان صدیقی کی سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی تھی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر مداحوں کی جانب سے تبصرے کیے گئے تھے۔

یہ پڑھیں: نواز شریف سے اداکار عدنان صدیقی کی ملاقات

ان کا کہنا تھا کہ لندن میں فلم کی تشہیر کر رہے ہیں اور سابق وزیراعظم کو فلم دیکھنے کی دعوت دینے آیا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات بہت زبردست رہی اور انہوں نے ملاقات میں انڈسٹری کی بہتری کیلئے اقدامات کا بتایا۔

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ملاقات میں فلم پالیسی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

Comments