اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ماں نے کمسن بچے کے جسم پر ’ٹیٹوز‘ بنوا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ماں ںے اپنے ایک سالہ بیٹے کے جسم پر ٹیٹوز بنوا دیے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک خاتون ڈیزائنر کو اس وقت سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنے ایک سالہ بیٹے کی کے جسم کے مختلف حصوں پر عارضی ٹیٹوز بنوادیے۔

ویسٹ پام بیچ کی 29 سالہ شمیکیا مورس جو کہ پیشے کے لحاظ سے فیشن ڈیزائنر ہیں انہوں نے اپنے ایک سالہ بیٹے ٹرائیلن کے جسم پر ٹیٹوز اس وقت کندہ کرانا شروع کردیے تھے جب وہ صرف چھ ماہ کا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیٹوز بنوانا ان کی عادت بن گئی ہے کہ وہ اسے اپنے سوشل میڈیا پر ہزاروں پرستاروں سے شیئر کرتی ہیں اور شمیکیا مورس کے بہت سارے پرستار ان کے اس تصور سے متفق نہیں ہیں۔

A tattoo loving mother is being slammed online for putting fake ink designs all over her one-year-old baby - with critics accusing her of raising him to be a 'gangster' and a 'thug'

جبکہ کچھ پرستاروں نے تو ان کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے انہیں غیر ذمہ دار ماں قرار دیا۔

واضح رہے کہ انہوں نے اپنے جسم پر بھی ٹیٹوز کندہ کرا رکھے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ تنقید انہیں اپنے انداز زندگی سے روک نہیں سکتے کیونکہ اس سے میں اور میرا بیٹا لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں