منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

یاسمین راشد نے حماد اظہر کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے حماد اظہر کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ حمزہ شہبازنے حکم دیا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو پکڑو، اوچھے ہتھکنڈوں پر انہیں شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کتنے لوگوں کو گرفتار کریں گے اس وقت پوراپاکستان پی ٹی آئی ہے اور ہم کوئی غلط کام نہیں کررہے احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ حماد اظہر کے گھرموجود تھے کہ پولیس پہنچ گئی، دروازہ توڑنے کی کوشش کی گئی، پولیس اہلکار سیڑھی لگا کر دیوار پھلانگ رہے تھے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں

انہوں نے بتایا کہ پولیس سے پوچھا آپ کیا کررہے ہیں توکہا کہ آپ کو لینے آئے ہیں ان سے وارنٹ مانگے تو مجھے پکڑنے کی کوشش کی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ پولیس کو بتایا کہ ایم پی اے ہوں کیا اسپیکرکا اجازت نامہ موجود ہے اس پر وہ خاموش ہوگئے، پولیس نے مجھے زبردستی پکڑنے کی کوشش کی تو فوٹیج بنانا شروع کردی جس پر پولیس والے پیچھے ہٹ گئے۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل حماد اظہر اور عثمان ڈار کے گھر بھی پولیس نے چھاپہ مارا تھا۔

یاد رہے کہ پنجاب پولیس نے حقیقی آزادی مارچ سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے گھروں اور تنظیمی دفاتر پر تابڑ توڑ چھاپےمارتے ہوئے متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں