تازہ ترین

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’ڈی چوک‘ کس راستے سے پہنچیں گے؟ شہباز گل نے بتادیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ ہم سری نگر ہائی وے سے ہوتے ہوئے ڈی چوک آئیں گے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے لائحہ عمل تبدیل کیا ہے اب اہم سری نگر ہائی وے سے ہوتے ہوئے ڈی چوک پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اٹک پل پر ہمیں روکنے کی کوشش کی جائے گی اگر اٹک پل عبور کرلیں گے تو منظر نامہ بالکل تبدیل ہوجائے گا۔

شہباز گل نے کہا کہ تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں انشا اللہ پاکستان کی تقدیر بدلنے جارہی ہے بہت سے لوگوں کے چہرے بے نقاب ہوجائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان بالکل مطمئن ہیں انہیں اطمینان عوام سے مل رہا ہے، انہوں نے کہا اب ہم نہیں عوام ہمیں لیڈ کریں گے۔

مزید پڑھیں: ‏عمران خان نے کل ڈی چوک کی کال دے دی

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی آج ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیرروڈ سے ہوتا ہوا ڈی چوک پہنچوں گا اور میں خود حقیقی آزادی مارچ کی کے پی سے قیادت کروں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہے ملک بھر سے نکلیں اور سب ڈی چوک پہنچیں۔

Comments