منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی عہدیدار پُل سے گر کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی انصاف ویلفیئر ونگ سمن آباد کے عہدیدار فیصل عباس چوہدری پل سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں شفقت محمود اور مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ بتی چوک پل سے پولیس والوں نے فیصل عباس کو دھکا دے کر گرایا گیا ہے۔

شفقت محمود کا کہنا ہے کہ فیصل عباس کا قاتل شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ ہے، امپورٹڈ حکومت ہمارے معصوم کارکنوں کے خون کی پیاسی بنی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن کے والدین ن لیگ کو بددعائیں دے رہے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ پی ٹی آئی کے کونسلر فیصل عباس کے قاتل ہیں ان ہی کے ایما پر پولیس نے نہتے کارکنان پر تشدد کیا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر قیادت حقیقی آزادی کا مارچ کا قافلہ تمام تر رکاوٹیں عبور کرتا ہوا پنجاب کی حدود میں داخل ہو چکا ہے اور اپنی منزل اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔

ہزاروں گاڑیوں کے ساتھ کپتان کنٹینر پر سوار ہو کر اس وقت اٹک پلُ کراس کر کے پنجاب سے اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔

ایک طرف خیبرپختونخوا سے خود کپتان بڑے قافلے کی قیادت کر کے اپنی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں تو دوسری جانب ملک بھر سے پی ٹی آئی کے قافلے اپنی مرکزی و صوبائی قیادت اور علاقائی عہدیدارن کے ہمراہ پیش قدمی کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں