تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

چند دنوں میں تیسری بھارتی اداکارہ کی خودکشی

بھارتی ماڈل و اداکارہ منجوشانیوگی نے مبینہ طور پر کمرے کی چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بنگالی سینما کی اداکارہ منجوشیا نیوگی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی یہ پندرہ دنوں میں تیسری ماڈل و اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی جان لی ہے۔

دو روز قبل 21 سالہ اداکارہ اور ماڈل بدیشا ماجمدر کی خودکشی کے بعد اب کولکتہ سے تعلق رکھنے والی ایک اور ماڈل منجوشا نییوگی نے مبینہ طور پر اپنے کمرے کی چھت سے لٹک کر خود کشی کرلی۔

رپورٹس کے مطابق ماڈل کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بیٹی اپنی قریبی دوست بدیشا ماجمدر کی موت کے بعد شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منجوشا نییوگی کی لاش جمعے کو کمرے کی چھت سے لٹکی ہوئی ملی جس کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا تاکہ موت کی واضح وجہ معلوم کی جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 25 مئی کو 21 سالہ اداکارہ اور ماڈل بدیشا ماجمدر کولکتہ میں واقع اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی تھیں اور ان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی۔

اس سے قبل بھارتی ڈراموں اور مقامی فلموں میں‌ کام کرنے والی اداکارہ انوپما پھاٹک نے خودکشی کی تھی۔ انوپما پھاٹک اپنی ممبئی کی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔

انوپما بھاٹک کی خودکشی سے ایک روز قبل 24 سالہ اداکارہ سمیر شرما نے اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کی تھی۔ پولیس نے ان کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد کی تھی۔

Comments

- Advertisement -