تازہ ترین

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس، سپریم کورٹ کا صدر مملکت کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز قانون کے...

آئین ایک خوبصورت دستاویز ہے جسے ہم سب مانتے ہیں، چیف جسٹس

پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست...

سپریم کورٹ میں آج دو اہم کیسز کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ میں آج ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز...

بیوی نے شوہر کی بے وفائی کا اشتہار اخبار میں دے دیا

آسٹریلیا میں شوہر کی بے وفائی سے تنگ بیوی نے اس متعلق اخبار میں اشتہار چھپوا دیا جسے نہ صرف قارئین پڑھ کر حیران رہ گئے بلکہ یہ سوشل میڈیا پر بھی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جینی نامی خاتون نے مقامی روزنامے میں اشتہار دیا۔ اشتہار میں شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے خاتون نے لکھا: ’مجھے امید ہے کہ آپ اُس خاتون کے ساتھ بہت خوش ہوں گے، اس اشتہار سے سب کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کتنے بڑے دھوکے باز ہیں‘۔

اشتہار اخبار کے پورے ایک صفحے پر چھپوایا گیا۔ اس کے آخری حصے میں خاتون نے یہ بھی ذکر کر ڈالا کہ میں نے یہ اشتہار چھپوانے کے لیے شوہر کے ہی کریڈٹ کارڈ کا استعمال کیا ہے۔

جب خاتون کے شوہر نے اشتہار پڑھا تو اسے بےحد شرمندگی محسوس ہوئی۔ اس نے سڑک کنارے لگے بورڈ پر لکھ کر معافی طلب کی۔ شوہر نے لکھا: ’میری پیاری جینی، مجھے بےحد افسوس ہے‘۔

Comments