تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

موٹر سائیکل چوری کا الزام لگا کر شہریوں نے نوجوان کو مار ڈالا

گوجرانوالہ میں شہریوں نے موٹر سائیکل چوری کا الزام لگا کر نوجوان کی جان لے لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کے علاقے میں موٹرسائیکل چوری کے الزام میں عوام نے اپنی ہی عدالت لگالی اور نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو مںظرعام پر آگئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عوام کے تشدد سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا بعدازاں شہریوں نے موٹرسائیکل سوار کو زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا پولیس اہلکار زخمی شخص کو بروقت اسپتال لے جانے کے بجائے تھانے لے گئے جہاں نوجوان محمد اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

سی پی او سید حماد عابد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائن سے رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے تین نامزد ملزمان سمیت 14 افراد کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ غفلت برتنے پر اے ایس آئی وحید اللہ سمیت تین اہلکاروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے مطابق جاں بحق اشرف کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ہے۔

دوسری طرف ورثا نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف بے قصور ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -