اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حب میں پکنک منانے کے لیے جانے والا کراچی کا نوجوان سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حب میں پکنک منانے کے لیے جانے والا 21 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش غوطہ خوروں نے نکال لی ہے۔

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان مدد کے لیے پکار کررہا ہے لیکن اس کی مدد کو کوئی نہیں پہنچا اور نوجوان موت کے منہ میں چلا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعے کے وقت کوئی لائف گارڈ موجود نہیں تھا جب تک ریسکیو ٹیمیں سمندر میں پہنچی تو نوجوان دم توڑ چکا تھا۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ مبارک ویلیج کے قریب نوجوان پہاڑی سے ایک جمپ کرنے کے بعد دوسری جمپ کرنے گیا تو ڈوب گیا، نوجوان کو سوئمنگ کرنی آتی تھی لیکن خود کو نہیں بچا سکا۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ نوجوان اتوار کے روز ڈوب کر جاں بحق ہوا۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل حب میں بھی ایک اور نوجوان ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کے بعد جاں بحق نوجوانوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سمندر میں لہریں بلند ہونے کے باعث شہری نہانے کے دوران احتیاط کریں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں