تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمران خان پر قاتلانہ حملہ: مقدمے کیلیے درخواست جمع نہ ہو سکی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف مقدمے کے لیے درخواست تاحال جمع نہ ہو سکی۔

وزیر آباد تھانے میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی گئی، پولیس نے درخواست لینے کے بجائے بجلی نہ ہونے کا عذر پیش کر دیا۔

موقع پر موجود پی ٹی آئی ورکرز نے خود تھانے کی بجلی بحال کر دی تاہم اس کے باوجود درخواست جمع نہ ہو سکی۔ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی راہنماؤں کے ایس ایچ او تھانہ سٹی کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے راہنما میاں اسلم اقبال نے بتایا تھا کہ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ سمیت 3 افراد پر ایف آئی آر درج کروانے جا رہے ہیں، متعلقہ آئی جی کو مقدمہ درج کرانے کے لیے بیان دے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -