جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

وزیر داخلہ کی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ سنانے پر الیکشن کمیشن پر تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ نہ سنانے پر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس 8 سالوں میں مکمل نہ ہوسکا، کیس مکمل ہوگیا تو سمجھ نہیں آ رہا کہ الیکشن کمیشن کیوں تاخیر کر رہا ہے، الیکشن کمیشن کو کیا مسئلہ ہے کہ محفوظ فیصلہ نہیں سنایا جا رہا، ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری فیصلہ سنایا جائے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا: ’پی ٹی آئی کی طرف سے مختلف انداز سے رکاوٹیں ڈالی جاتی رہیں، انہوں نے 50 بار اس کیس کو ملتوی کروایا اور کیس سے بچنے کے لیے 9 رٹ پٹیشن دائر کیں، حکومت اور اتحادیوں کو فیصلہ نہ آنے پر تشویش ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ 350 کے قریب کمپنی اور لوگ ہیں جنہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کی، ان کمپنی اور لوگوں کا تعلق بھارت اور اسرائیل سے ہے، ان کے 4 لوگوں کے اکاؤنٹس میں ساڑھے 700 ملین ڈالر آئے، جب وہ پکڑے جائیں گے تو ساڑھے 700 ملین ڈالر کا ساڑھے 7 ارب ڈالر بننا ہے، یہ چاروں لوگ فی الفور گرفتار ہونے چاہییں۔

وزیر داخلہ نے کہا: ’ہماری الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ فیصلہ سنایا جائے، الیکشن کمیشن کے متوقع فیصلے کے مطابق ایکشن بھی ہونا چاہیے‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں