تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

خود پیسے لے کر بیرونی سازش کا الزام ہم پر لگاتے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پیسے خود لیتے ہیں اور بیرونی سازش کے الزام ہم پر لگاتے ہیں، اسلامک ٹچ دینے والا حلف نامے جھوٹ ہے، عمران خان کا ہاتھ ساری عمر دوسروں کی جیبوں میں رہا۔

قومی اسمبلی میں اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرِ صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آج اپنے فیصلے میں فارن فنڈڈ ایجنٹ کو ثابت کر دیا، الیکشن کمیشن نے آٹھ سال بعد اہم فیصلہ سنایا، پاکستان میں اتنی دیر تک فیصلہ نہ کرنے کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا: ’موجودہ الیکشن کمشنر سکندر سلطان کا نام پاکستان تحریک انصاف نے دیا اور ہم نے اس کی تائید کی تھی، پرویز خٹک نے پرچی پر لکھ کر سکندر سلطان کا نام دیا تھا‘۔

وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان خود اس الیکشن کمشنر کو اچھا قرار دیتے رہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 21 جون کو فارن فنڈنگ کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ آج سنا دیا ہے جس میں پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -