تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو ڈانٹ پڑگئی

 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو وزیر ماحولیات شیری رحمان سے پریس بریفنگ میں ڈانٹ پڑ گئی۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران سینیٹر شیری رحمان بات کر رہی تھیں جب کہ مریم اورنگزیب ساتھ بیٹھے قمر زمان کائرہ سے باتیں کرتی رہیں۔

شیری رحمان کچھ دیر تو یہ برداشت کرتی رہیں تاہم جب ان کا صبر ٹوٹا تو وہ مڑیں اور کہا ”کیا آپ لوگ اپنی باتیں بعد میں کرسکتے ہیں“۔

شیری رحمان کے یہ کہتے ہی دونوں خاموش ہوگئے اور پھر وزیر موحولیات نے اپنی گفتگو جاری رکھی۔

Comments