اشتہار

عمران خان کے حکومت سے ’نائٹ ڈور‘ رابطے ہو رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکومت سے بیک ڈور نہیں بلکہ نائٹ ڈور رابطے ہو رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ تاریخ کا انوکھا مارچ ہے، اسے سلو مارچ کہہ سکتے ہیں، اللہ نہ کرے لانگ مارچ میں وہ سب ہو جس کا فیصل واوڈا نے ذکر کیا تھا، ملک کو درپیش چیلنجز کے باوجود عمران خان لانگ مارچ کر رہے ہیں، عمران خان سی پیک اور چین کا نام آتے ہی لانگ مارچ شروع کر دیتے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا: ’ بھارتی میڈیا عمران خان کے بیانات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ گزشتہ لانگ مارچ سے چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا تھا۔ لانگ مارچ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔ اس لانگ اور فسادی مارچ سے حکومت کہیں نہیں جانے والی۔‘

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پہلے روز ہی عمران خان کو سلیکٹڈ قرار دے دیا، وہ سرٹیفائیڈ کرپٹ اور چور ثابت ہو چکے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں وہ دوبارہ سلیکٹ ہو کر آ جائیں، عمران خان جہاں رات کو ملنے جاتے تھے وہ دروازے بھی بند ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں