تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس: نواز شریف کی اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست داٸر

لاہور: احتساب عدالت لاہور میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست داٸر کر دی۔

احتساب عدالت نے نواز شریف کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کی۔ نواز شریف نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2022 کے تحت درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کو 50 کروڑ روپے سے کم مالیت کے کیس میں کارروائی کا اختیار نہیں، درخواست گزار کے خلاف ریفرنس میں 13 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا۔

ریفرنس میں عدالت تین ملزمان کو پہلے ہی بری کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت نواز شریف کے خلاف کارروائی ختم کرے، ضبط اثاثے بحال کرنے اور ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے-

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں