اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

حکومتی اتحادی جماعتوں کا سائفر معاملہ منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

حکومتی اتحادی جماعتوں نے سائفر معاملہ منطقی انجام تک پہنچانے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آڈیو لیکس، سائفر اور عمران خان کے لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا۔

اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئین و قانون کی حدود کو پھلانگ کر اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پنجاب اور خیبر پختون خوا حکومتوں کو وارننگ ہے، فساد کی راہ ہموار کرنے سے باز رہیں۔

- Advertisement -

اعلامیہ میں کہا گیا سائفر میں رد وبدل کی تحقیقات پر کابینہ کے فیصلوں اور حکومتی اقدامات کی تائید و حمایت کی گئی، ایف آئی اے کی ٹیم قومی مفادات پر ضرب لگانے کے معاملے پر تحقیقات جلد مکمل کرے، آئین و قانون کے مطابق ملوث کرداروں کے خلاف قانونی تقاضے پورے کرنے کا عمل تیز کرے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اداروں کو آئین کی راہ سے ہٹانے والا غدار، سازشی اور فسادی ہے، اس آئین شکن کو قانونی نکیل ڈالنا خود آئین کا تقاضا ہے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ نے معاشی صورتِ حال اور آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت پر بریفنگ دی اور معیشت کی بحالی کے لیے اقدامات سے متعلق بھی بتایا۔

پیر سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سابق دورمیں مہنگائی 3 فیصد اور ترقی کی شرح 6.3 فیصد پر تھی، ملک کو معاشی استحکام دینے کے لیے تسلسل اور کڑے مالیاتی نظم و ضبط کی ضرورت ہوگی۔

وزیر خزانہ کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی کو سراہا گیا۔ وزیراعظم اور اتحادی جماعتوں کے قائدین نے بجلی کی قیمت میں کمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں