تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’اے آر وائی کی آواز بند کی تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا‘

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نیوز حق اور سچ کی آواز ہے، چینل کی آواز بند کی گئی تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

اعجاز چوہدری نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جب سے رجیم چینج ہوئی قانون پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، لاہور پریس کلب اور دیگر صحافی تنظیمں اے آر وائی کے ساتھ کھڑی ہیں۔

اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں: live.arynews.tv

انہوں نے کہا کہ پیمرا کے نوٹس کو عدالت نے معطل کر دیا ہے، چینل کے ساتھ کھڑے نہ ہونے والے سن لیں ان کی مشکل میں کوئی ساتھ نہیں دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے میں اے آر وائی کی بندش کی مذمت کریں گے۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا ہے اور 17 اگست کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -