مصر اور اٹلی کے قریب عالمی سب میرین کیبل میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا کے کئی دیگر ممالک میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فنی خرابی مصر کے قریب ڈبل اے ون اور سیم فائیو کیبل میں سامنے آئی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق عالمی سب میرین کیبل کی بحالی کا کام جاری ہے البتہ پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔
Press Release: Two cuts reported earlier in AAE-1 and SEAMEWE-5 near Egypt have been repaired while another cut in IMEWE near Italy is being repaired. However, all telecom traffic in Pakistan has been restored to normal.
— PTA (@PTAofficialpk) June 7, 2022
مزید پڑھیں: فیس بک انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس متاثر
واضح رہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو گزشتہ کئی گھنٹوں سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صارفین سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے حوالے سے بھی پریشانی کا شکار ہیں۔
دوسری جانب میٹا کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ اور فیس بک میں خرابی سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔