تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بجٹ تقریر کے دوران ایوان میں حیران کُن خاموشی

اتحادی حکومت کے لیے بجٹ پیش کرنے کا مرحلہ انتہائی پرسکون رہا اور وزیر خزانہ ایوان میں بغیر کسی شور شرابے کے بجٹ پیش کرتے رہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سال 2002 سے لے کر اب تک کا سب سے پرسکون بجٹ ایوان پیش کیا جارہا ہے اور بجٹ تقریر کے دوران ایوان میں حیران کن خاموشی دیکھنے میں آئی۔

2022 کی بجٹ تقریر کے دوران ایوان میں سوائے وزیر خزانہ کسی کی آواز نہیں آئی تحریک انصاف کے منحرف ارکان پر مبنی اپوزیشن بجٹ پر مکمل خاموش رہی۔

جی ڈی اے اور جماعت اسلامی کے ارکان بھی خاموش بیٹھے رہے، بجٹ بجٹ تقریر میں نہ بجٹ تقریرکی کتابیں پھاڑی جارہی ہیں نہ کاپیاں اڑائی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جی ڈی اے ممبران غوث بخش مہر، فہمیدہ مرزا بھی خاموشی سے تقریر سن رہے ہیں اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض، چیئرمین پی اے سی نور عالم خان بھی پرسکون انداز میں بیٹھے نظر آئے۔

Comments

- Advertisement -