تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

پب جی گیم میں ہار کا مذاق اڑانے پر نوجوان زندگی ہار گیا

بھارت میں پب جی گیم ہارنے پر دوستوں کی جانب سے مذاق اڑانے پر نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ایک نوجوان نے دوستوں کی جانب سے پب جی گیم میں ہارنے کا مذاق اڑانے پر مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے مچلی پٹنم قصبے میں پیش آیا جہاں 16 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر اس وقت ذلت محسوس کی جب پب جی گیم ہارنے پر اس کے دوستوں نے مذاق اڑایا۔

رپورٹس کے مطابق دوستوں کی جانب سے مذاق اڑانے کی وجہ سے نوجوان گھر آیا اور اس نے مبینہ طور پر چھت کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکا کانگریس پارٹی کے مقامی لیڈر شانتی راج کا بیٹا تھا جبکہ وہ پب جی کھیلنے کا عادی تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنواں آن لائن پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر ایک نوجوان نے اپنی والدہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -