بلاول بھٹو نے عمران خان کی تقریر میں پیپلز پارٹی کوہدف تنقید بنائے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے ٹیسٹ ٹیوب سیاستدانوں کے خیالات کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
بلاول بھٹو زرداری جہاں اپنی تقریر کے انداز سے معروف ہیں وہیں وہ حالات حاظرہ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعئے فوری ردعمل دینے میں بھی شہرت رکھتے ہیں،عمران خان کی تقریر کے دوران پی پی کو ہدف تنقید بنائے جانے پر بھی اُنہوں نے فوری ردعمل کی یہ روایت برقرارکھی،پیپلزپارٹی کےحوالےسے عمران خان کی تنقید پر اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کے متحمل نہیں ہوسکتے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ٹیسٹ ٹیوب سیاستدان اپنے خیالات ہم پرمسلط کریں۔
we can not afford these establishment test-tube politicians 2 dominated narrative.Will re-start politics & respond at PPP oct 18th jalsa.3/3
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 21, 2014
اُن کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی سمجھتے ہیں کہ اس وقت سیاست کرنے کے بجائے ہمیں سیلاب زدگا ن اور وزیرستان کےبےگھر ہونے والے لوگو ں پر توجہ دینی چاہیئے۔
اُنہوں نے یاد دلایا کہ جب آپریشن ضرب عضب کا آغاز ہوا تو وہ واحد سیاستدان تھے جنہوں نے کہا تھا اب ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیئے،اُنہوں نے اٹھارہ اکتوبر سے سیاست دوبارہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا اورکہا کہ ہم مخالفین کے تما م الزامات کے جواب دیں گے۔