تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لاہور میں ملزمان نے بھائی پر تشدد کرکے بہن کو اغوا کرلیا

لاہور میں ملزمان نے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی بہن کو اغوا کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال میں ملزمان نعمان نامی شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی بہن نویرہ کو اغوا کرکے لے گئے۔

ذرائع کے مطابق ملزم مبشر اور اس کے ساتھیوں نے نعمان کو تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان کی جانب سے تشدد کرنے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم مبشر اور اس کے ساتھی نعمان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مغلظات بک رہے ہیں جبکہ متاثرہ شخص روتے ہوئے انہیں تشدد کرنے سے منع کررہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرہ شخص نعمان کی والدہ کوثر مقدمہ درج کروانے پہنچی تو تین روز تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا اور آج پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کیا ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی صدر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

دو ملزمان گرفتار

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ مشترکہ ٹیموں نے مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغویہ کو بھی جلد بازیاب کروالیا جائے گا۔

 

 

Comments

- Advertisement -