جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

زیادتی میں ناکامی پر خاتون کو آگ لگانے والا کرایہ دار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد میں زیادتی میں ناکامی پر خاتون کو آگ لگانے والے کرایے دار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں زیادتی میں ناکامی پرملزم نے نتاشا نامی خاتون کو آگ لگا دی،علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کاشف خاتون کا کرایہ دار ہے اکیلا دیکھ کرگھر میں گھسا اور زیادتی کرنے کی کوشش کی انکار ‏پر خاتون کو آگ لگادی۔

ذرائع کے مطابق خاتون کو طبی امداد کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، خاتون کا جسم 70 فیصد جھلس چکا ہے۔

متاثرہ خاتون کے کزن شبیر کا کہنا ہے کہ کاشف نے عزت پر حملہ کیا ناکامی پر آگ لگا کر بھاگ گیا، کزن کو آگ لگانے میں اس کے ساتھی بھی شریک تھے جنہوں نے آگ لگائی۔

تھانہ ڈجکوٹ  پولیس نے ملزم کاشف کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں