پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی کابینہ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والی مہنگائی کی وجہ سے ہے اس کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا بجٹ ہے جب امیروں پرٹیکس اورغریبوں کو ریلیف دیا گیا ہے، اشرافیہ میں میں خود اور وزیراعظم کا بیٹا بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کا اگلا دور آج اور کل رات کو ہوگا جس میں پیشر فت ہوگی مذاکرات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کابینہ نے سکوک بانڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے جس سے مقامی قرضوں کا بوجھ بھی کم ہو گا۔

شوکت ترین کا ردعمل

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ  ہمارے دورمیں بالکل ٹھیک چل رہا تھا ہم نے کہا تھا اپنا پیٹ کاٹ کر سبسڈی دیں گے اور پیسہ کہیں اور سے ایڈجسٹ کریں گے۔

شوکت ترین نے کہا کہ انہوں نے پیٹرول 85 اور ڈیزل 115 روپے بڑھا دیا یہ بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی بڑھا رہے ہیں، یہ کون سا معاہدہ دیکھ رہے ہیں ہمارے معاہدے میں تو ایسا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا جس کی پاسداری نہ کی ہو، ہم نے 4 ماہ کی سبسڈی دی جس کیلئے ہم نے پیسہ دوسرے ذرائع سے اکٹھا کیا، ہم نے عام آدمی پر بوجھ نہ ڈالنے کے لیے سبسڈی دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں